مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول نے تہران میں ملاقات کی اور دوطرفہ معاملات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔مہر
تفصیلات کے مطابق بھارتی مشیر نے منگل کو تہران میں ایرانی ہم منصب رئیر ایڈمرل علی شمخانی سے بھی مذاکرات کئے۔ اس موقع پر ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی شمخانی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں دونوں ملکوں کی کرنسی استعمال کرنے کے میکانزم کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ مقامی کرنسی میں تجارت بہت ضروری اور اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسی طریقے سے ہی دونوں ممالک بہتر طور پر اقتصادی مفادات کا تحفظ کرسکیں گے۔
آپ کا تبصرہ